اردو یونیورسٹی میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے
حیدرآباد، 28؍ جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل ارد یونیورسٹی ، میں
چند مخلوعہ نشستوں پر داخلے دیئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد میں ایم اے (اردو،
انگریزی، فارسی، مطالعاتِ ترجمہ، اسلامک اسٹڈیز، مطالعاتِ نسواں، نظم و نسق
عامہ، سیاسیات)، انٹیگریٹیڈ پروگرامس برائے سائنس، سوشل سائنس اور اینڈ
ہیومانٹیز، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) کورسز میں داخلے حاصل کیے
جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں ایم اے (اردو،
انگریزی، فارسی) میں
داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ حیدرآباد و بنگلور پالی ٹیکنیک میں (الکٹرانک اینڈ
کمیونکیشن انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی
پروگرامس) میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امید وار
یونیورسٹی کے متعلقہ کیمپس / شعبوں میں 4؍ اگست صبح 9 بجے تمام ضروری
دستاویز اور ان کے نقول (فوٹو کاپیز) کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے داخلہ حاصل
کرسکتے ہیں۔ پروگرام اور فیس وغیرہ کی تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ
www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہے۔